ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر کے حالات اتنے خراب پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے:سابق ”را“چیف

کشمیر کے حالات اتنے خراب پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے:سابق ”را“چیف

Sat, 26 Nov 2016 21:50:28  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،26نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) سابق راصدر اے ایس دلت نے آج کہا کہ کشمیر وادی میں صورتحال اتنی خراب کبھی نہیں ہوئی تھی۔آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں ”کشمیر:بدامنی کی وجہ سے، امن کا راستہ“موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے دلت نے کہاکشمیر کی صورت حال اتنی خراب کبھی نظر نہیں آئی تھی۔دلت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کاموقع گنوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگ مودی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے راستے پر چلیں گے۔دلت نے کہا کہ کشمیریوں کو ہندوستان اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات سے زیادہ کسی دوسری چیز سے امید نہیں ملتی ہے۔پاکستان نے علیحدگی پسندوں کو ساتھ لانے کی ناکام کوشش کی۔اب(علیحدگی پسند ساتھ آ رہے ہیں)ایساہو گیا کیونکہ دہلی کے پاس اس کے لئے وقت نہیں ہے۔دلت نے وزیردفاع منوہر پاریکر کے اس بیان کا بھی ذکرکیاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے وادی میں پتھراؤ کا واقعہ بند ہو جائے گا۔دلت نے کہا کہ پتھراؤکاواقعہ نوٹ بندی سے پہلے ہی بند ہو چکا ہے۔دہشت گردی اور جعلی کرنسی کے درمیان تعلقات ہیں لیکن یہ کچھ بڑھاچڑھاکرپیش کیا گیا ہے۔دلت نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کئی مواقع پر مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے مدعوکیاہے،یہاں تک کہ اگر پڑوسی ملک ریاست میں اپنا کردار کھو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کے 2013انتخابات میں کشمیر مسئلہ نہیں تھا۔
 


Share: